شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 سپاہی شہید

497

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پاک فوج کے 3 سپاہی بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سپاہی شہید ہوئے،شہدا میں کرک کے رہائشی سپاہی اریب احمد،بنوں کے رہائشی سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔