پنجاب حکومت کا بیرون ملک سے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

282

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بیرون ملک سے مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں چینی کی موجودہ قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے بیرون ملک سے مزید چینی برآمد کی جائے گی۔