مقبوضہ کشمیر: مجاہدین کے حملے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک و زخمی

273

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین نے بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا حملے میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقے ریناواری میں مجاہدین نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کی 21ویںبٹالین کی گشتی پارٹی پر دستی بموں سے حملہ کیا ۔حملے میں متعدداہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اس میںسی آر پی ایف کے کئی اہلکاروں کے ہلاکت اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مجاہدین حملے کے بعد علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری جانب بھارت کے تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جلد ازجلد سزادلانے کے لیے مونیکا کوہلی کو چیف پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف پہلے ہی فرد جرم عاید کی جاچکی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مونیکا کوہلی گزشتہ 7سال سے مقبوضہ جموںوکشمیر کی ہائیکورٹ میں سی بی آئی کی وکیل کے طورپر پیش ہورہی ہیں ۔