برفیلے پانی میں خاتون کا 280 فٹ گہرا غوطہ، ورلڈ ریکارڈ قائم

418

روسی دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والی ایک تیراک نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے سائبیریا میں منجمد جھیل بیکال کے اندر 280 فٹ گہرائی میں تیراکہ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

40 سالہ یکاترینا نیکراسوا نے صرف سوئمنگ سوٹ پہنا تھا اور بغیر کسی آکسیجن ٹینک کے انہوں نے برفیلے پانی میں سوئمنگ کی۔

نیکراسوا جنہیں تیراکی کے دوران گنیس قوانین نے گیلے سوٹ یا فلپپر پہننے سے منع کیا تھا ، نے تقریبا دیڑھ منٹ تک 280 فٹ گہرائی میں سوئمنگ کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے تیراک نے 230 فٹ برفیلے پانی میں تیر کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔