لندن کے اسپتال بھر گئے، علامات کے بغیر بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت

315

انڈونیشیانےغیرملکیوں کی آمدپرپابندی میں مزیددوہفتےکی توسیع کردی جب کہ ملائشیانےفائزبایواین ٹیک کوروناویکسین کی12.2ملین اضافی  خوراکوں کامعاہدہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا سےمزید 563 اموات ہوئیں اور لندن کےاسپتال مریضوں سےبھرنےلگے، برطانیہ میں مرض کی علامات کےبغیربھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دےدی گئی۔

یورپ میں گزشتہ ہفتےکوروناکےڈھائی کروڑ کیسزرپورٹ ہوئے۔

بھارت میں 24گھنٹوں میں کوروناکے16ہزار311کیسز،161اموات ہوئیں جب کہ کوروناکیسزکی تعداد 1کروڑ 4لاکھ66ہزار595ہوگئی۔بھارت میں کوروناسےاموات کی تعداد1لاکھ51ہزار160ہوگئی۔

امریکا میں کورونا سےمزید 1100اموات اور 1لاکھ58ہزارسےزائدکیسزرپورٹ ہوئے۔