نالائقوں کو پکی پکائی مل گئی، اس لیے ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری

310

لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بجلی بریک ڈائون پر ردعمل میں کہا کہ نالائقوں کو پکی پکائی ملی اس لیے ہضم نہیں ہو رہی، باتیں چاند اور مریخ پر جانے کی کرتے ہیں صلاحیت ایک بجلی کا یونٹ پیدا کرنے کی نہیں، سلیکٹرز کو بھی معلوم ہو گیا سب چابی والے کھلونے اور مہرے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے سسٹم میں 13 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی، نالائقوں کا ٹولہ سسٹم میں موجود بجلی بھی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ کرائے کے ترجمان بھاشن کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں تو وہ یقینا حل ہو جائیں۔