کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

813

ملک بھر گزشتہ رات کو بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے سبب واٹرپمپ بند ہونے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے باعث ملک بھر میں مرحلہ وار بجلی بحالی کا سلسلہ جاری ہے لیکن دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر تاحال بجلی بحال نہ ہونے کے باعث واٹرپمپ بند ہونے کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہے.

دوسری جانب پاورڈویژن حکام کے مطابق ملک کے 50 فیصد حصے میں بجلی بحال ہوگئی ہے جبکہ 4 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی.

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب پوری کرنے کیلئے فرنس آئل اور گیس سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، نیوکلیئراورکول پاور پلانٹس کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا.

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہونے کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ خرابی کہاں ہوئی ہے اور بجلی کی فراہمی کب تک بحال ہوگی۔