آٹا ، گھی ، چینی اور تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

1407

کراچی : آٹا ، گھی ، چینی اور تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں،  روزمرہ کی اشیاء عوام کی خرید سے باہر ہونے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ سال کے آخری ماہ میں آٹا چینی کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی تھی لیکن سال نو کا آغاز ہوتے ہی پہلے ہفتے میں مہنگائی مافیا سرگرم ہوگئی، شوگر مافیا کی وجہ سے گنا مارکیٹ میں دستیاب نہیں ، جو دستیاب ہے وہ بھی بہت مہنگا فروخت ہورہاہے،کسانوں کو بھی پیسے نہیں دیے گئی ہیں۔

شوگر ملوں نے جب قیمت بڑھائی تو ہوسیل مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی ہوگئی،80روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی 3دن میں 86روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،عام دکانوں پر چینی 90روپے تک فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

کراچی سے آٹا اسمگل ہونے کی صورت میں عوام مہنگافروخت ہونے لگا،ہول سیل مارکیٹ میں 52روپے فی کلو فروخت ہونے والا آٹا بھی قیمت بڑھنے کے بعد 56روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے، عوام کو ملنے والا آٹا 60روپے فی کلو فروخت ہورہاہے۔

تیل اور گھی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں 2ہفتے قبل 2سو30روپے فی کلو فروخت ہونے والا تیل 260روپے فی کلو فروخت ہورہاہے،اسی طرح دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔