شارک کے غلط نشانے سے تیراک بال بال بچ گیا

566

کیلیفورنیا کا ایک شخص جو سمندر میں تیراکی کررہا تھا، جب ساحل پر واپس آیا تو اُس نے اپنے پاؤں پر سمندری جرابوں پر شارک کے کاٹنے کے نشان پائے۔

فِل گارن نے بتایا کہ جب وہ کوروناڈو کے سمندر میں تیراکی کے لئے گئے تھے تو انہوں نے اپنے پیروں پر سمندری جرابیں پہنی ہوئی تھیں اور تیراکی کے دوران انہوں نے اپنے ایک جراب پر کچھ جکڑن محسوس کی۔

گارن نے بتایا کہ جب انہوں نے پیچھے مُڑ کا دیکھا تو ایک شارک اپنے سامنے پایا۔ وہ ساحل کے قریب آئے اور لائف گارڈز کو الرٹ کیا جنہوں نے فوراً باقی تیراکوں کو سمندر سے نکال لیا۔