چین سے جلد کورونا ویکسین کی 1.2ملین ڈوز مل جائیں گی

262

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز مینوفیکچرر سائنوفارم سے کورونا وائرس ویکسین کی1.2 ملین ڈوز بک کرائی ہیں جو مارچ تک ملک کو دستیاب ہو جائیں گے‘ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے لوگوں اور تیسرے مرحلے میں عام شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔ منگل کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین مہیا کرے گی ۔