امریکا: فائرنگ کے واقعات 2 افراد ہلاک‘ 15 افراد زخمی

472
ٹیکساس: فائرنگ کے بعد پولیس نے چرچ کو سیل کررکھا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ریاست ٹیکساس میں چرچ میں فائرنگ سے ایک پادری ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ دوسری جانب نیویارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوا۔ ادھر ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق دونوں واقعات فلوریڈا کی میامی ڈیڈ کاؤنٹی میں پیش آئے۔