خلا میں مولی اگانے کا کامیاب تجربہ

550

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار خلابازوں نے خلا میں مولی کی کاشت کرکے اُسے کھا کر نئے سال کا جشن منایا جو خلا میں اگائی جانے والی پہلی سبزی بن گئی۔

ناسا کے خلائی زراعت کو فروغ دینے کے پروگرام کے حصے کے طور پر اسپیس اسٹیشن میں پچھلے 27 دنوں میں مولی کے بیجوں کی کاشت کی گئی تھی۔

مولی کے اگنے والے منصوبے کے محقق کارل ہاسٹن اسٹائن نے خلا میں سبزی کی پیداوات کے حوالے سے کہا کہ تمام خلاباز سبزی کی خلا میں کاشت کے حوالے سے پرمسرت اور پرامید ہیں کیونکہ یہ پیداوار وہاں عمل میں آئی ہے جہاں تازہ پیداوار کی فراہمی بہت محدود ہے۔

خلا باز کیٹ روبنز جو لوزیانا یونیورسٹی میں حیاتیات کے پروفیسر ہیں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مولی اتنی ہی لذیذ ہے جتنی وہ اپنے باغ میں اگایا کرتی تھیں۔