یورپ اور برطانیہ میں ڈرون کے استعمال سے متعلق نیا قانون

353

پائلٹ اپنے ڈرون کو کیسے استعمال کریں، اس کے متعلق یورپ اور برطانیہ میں آنے والے جمعرات کو نئے قانون نافذ ہوجائیں گے۔

یہ قانون تمام یوروپی یونین کے ممبر ممالک ، ناروے ، آئس لینڈ اور برطانیہ میں لاگو ہوں گے۔ قانون کا مقصد ڈرون اڑانے کیلئے مقامات کو مختص کرنا اور مالکان کا سراغ لگانا ہے۔

تجارتی اور تفریحات کے طور پر استعمال ہونے والے ڈرونز کے مابین فرق کو بھی مٹا دیا گیا ہے جس سے مزید ڈرون کے استعمال کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دنیا کے بڑے ڈرون بنانے والے اداروں میں سے ایک ڈی جے آئی نے ان تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صارفین کو مختلف غیر ملکی مقامات پر مختلف قواعد کے بارے میں اب فکرمند ہونے ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ قواعد ہر جگہ یکساں ہوں گے۔

قوانین کے تحت چھوٹے ڈرونز کو بھی متعلقہ ایوی ایشن اتھارٹی میں اندراج کرانا لازمی ہوگا۔