امریکہ: مکھن سے مجسمے بنانے کا مقابلہ شروع

370

امریکی ریاست پنسلوینیا میں 105ویں فارم شو کا انعقاد ہوا جس کے منتظمین نے رہائشیوں سے “بٹر اپ” مقابلے کیلئے مکھن کے مجسمے بنانے کی اپیل کردی ہے۔

فارم شو کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے بنائے گئے مجسموں کو 9 سے 16 جنوری تک قبول کیا جائے گا جبکہ 5 پاؤنڈ مکھن سے مجسمہ تیار کیا جانا چاہیے اور جیتنے والے کو انعام و اعزاز سے نوازا جائے گا۔

فاتحین کا انتخاب فارم شو فیس بک پیج کے صارفین کریں گے اور انہیں گفٹ کارڈز موصول ہوں گے۔ قواعد کے مطابق شرکاء کو مجسمے کی تیاری کیلئے اضافی چیزوں میں سے ہلکے تار کے جالے اور بنیاد جس پر مجسمے کو رکھا جائے گا، کی اجازت ہے اور کسی بھی قسم کے فوڈ ڈائی یا کوئی اور رنگ استعمال نہیں کرسکتے۔