دھند کم ہونے کے بعد نیشنل ہائی وے اور موٹروے کھول دیا گیا

421

اسلام آباد: موٹروے ایم ٹو کو ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے کھو ل دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  ان دنوں عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات اگلی گاڑی سے اگلی گاڑی تک مناسب رفتار رکھتے ہوئے درمیانی فاصلہ رکھیں،سفر شروع کرنے سے پہلے اسمارٹ فون ایپلی کیشن ، ایفض ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کر لیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی ویزاورموٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی تھی، جس کی وجہ سے کئی حادثے بھی ہوئے تھے، لیکن اب دھند کم ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔