جماعت اسلامی کی چیف جسٹس سے ازسرنو مردم شماری کروانے کی اپیل

598
جانوروں میں بیماری کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس طلب کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں ازسرنو مردم شماری کا اعلان کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  حکومت فوری طور پر دوبارہ مردم شماری کرائےاورنئی حلقہ بندیاں قائم کرکے بلدیاتی انتخابات کا اعلان  کرے، جب شہر کی مردم شماری ہی درست نہ ہو تو اس کا انفراسٹرکچر کس طرح ٹھیک ہو سکتا ہے۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مردم شماری کے حوالے سے صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی بھی کراچی کی آبادی کے حوالے سے دو ٹوک اور واضح موقف اختیار نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ دنوں میں شہر بھر میں مزیددس مقامات پر مظاہرے اور دھرنے ہونگے جبکہ شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا میٹروپول” حقوق کراچی“ کے لیے تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کو پیکیجز کی خیرات نہیں اس کا حق چاہیے ، اعلانات نہیں اقدامات چاہیے ، وفاقی حکومت کی جانب پیٹرول ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تعصبات کو ختم کر کے حق اور انصاف کے ساتھ ملازمتیں مہیا کرے ، اس وقت ملک میں چینی مافیا، آٹا مافیا، میڈیکل مافیا اور بجلی مافیا موجود ہے ، سال 2020 کے آخر میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے ، حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام بنے ہوئے ہیں قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کر رہے ہیں ۔