وزارتِ داخلہ کو ECL میں ترمیم کرنے کے اختیارات سونپ دیے گئے

333

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیرِ داخلہ کو    (ECL)EXIST CONTROL LIST   میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کو ECL  میں ترمیم کرنے کی منظوری صرف عدالتی معاملات کو سر انجام دینے کے لیے دی گئی ہے جبکہ حتمی فیصلے کا اختیار کابینہ کی کمیٹی میں شامل وزراتِ قانون اور احتساب کو حاصل ہوگا.۔سیکرٹری داخلہ کابینہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔.

اجلاس کے دوران مردم شماری کا معاملہ بھی زیرِغور آیا۔ وزراء کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ آئین نے حکومت کو مردم شماری کرانے کا حق موقع کی مناسبت سے دے رکھا ہے۔لہذا نادارا اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنائے ۔ اس حوالےسے ایک نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔اجلاس  میں کابینہ نے چھٹی مردم شماری 2017 کے لیے Council of Common Interests (CCI).کی رپورٹ  بھی منظور کرلی ۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم پہلے ہی مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔جبکہ اپوزیشن جماعت کی جانب سے مردم شکاری کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے دبائو کا سامنا ہے،اپوزیشن مسلسل شفاف مردم شماری کے انعقاد پر زور دیتی رہی ہے۔