ہاکی کے عروج کے لیین چلی سطح پر توجہ دینا ہوگی، حنیف خان

293

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن جس طرح ملک میں نوجوانوں کو کھیل کے مواقع دے رہی ہے لگتا ہے کہ جلد ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے۔ اولمپئن حنیف خان نے نمائندہ جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ہاکی کے عروج کے لیے گراس روٹ پر توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن جس طرح بچوں پر کام کرہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کو احساس ہوچلا ہے کہ گراس روٹ سے آنے والے ینگ کھلاڑی کچھ نہ کچھ ضرور کرپائیں گے۔ کے ایچ اے سیکریٹری حیدر علی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہویے کہا کہ ہم نے کیمپ کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی لورز سے نام مانگے تھے اور اس وقت 900کھلاڑی جن کی عمر 3سال سے 25سال ہے یہاں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں رہنے والے نوجوانوں نے رابطہ کیا اور بضد ہویے کہ انہیں کیمپ میں بلایا جائے۔ہم نے فیڈریشن کو اعتماد میں لے کر ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور نامساعد حالات میں بھی انہیں رہائش، کھانا اور سیر و تفریح کے لیے ٹرانسپورٹ مفت فراہم کی۔ کراچی سے باہر کے آئے ہویے کھلاڑیوں نے تمام انتظامات کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس سلسلے میں ہم کے ایچ کے مشکور ہیں۔ ان میں اسامہ عامر، احسن، سعود، میرپورخاص، سردار چانڈیو، ایوب، برکت علی دادو اور بلال صادق آباد قابل زکر ہیںجو کیمپ میں شرکت کے لیے کے ایچ اے گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔