گلاب جامن

400

اجزاء:
میدہ آدھا پاؤ ،
کھویا آدھا کلو
، انڈے دو عدد ،
بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
، کوگنگ آئل فرائی کرنے کے لئے
ترکیب :
ایک کلو شکر میں دو کپ پانی ڈال کر پکائیں ، تار بنے لگیں تو اُتار لیں اور دس عدد چھوٹی الائچیاں بھی پیس کر ڈال دیں میدہ ، کھویا ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈے توڑ کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ہلکی آنچ پر ان گولیوں کو تل لیں ، پھولنے اور سنہری ہونے پر شیرے میں ڈال دیں اور ایسے مزیدار گلاب جامن تیار ہو جائیں گے۔