ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، وزیراعظم 

372

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کرینگے، پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کاماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصدسےبھی کم ہے،پاکستان ماحولیاتی آلودگی سےدنیامیں پانچواں سب سےزیادہ متاثرہونےوالاملک ہے۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کرےگا، ہم نیشنل پارک کی تعداد 30 سے45 کررہےہیں،ہم آئندہ تین سال میں 10ارب پودےاگارہےہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے،کوئلےسےچلنےوالےپلانٹ کی جگہ ہائیڈروپاورپلانٹ لگانےکافیصلہ کیاہے،2030 تک مجموعی توانائی کے 60فیصدکوکلین انرجی پرمنتقل کرنےکاہدف ہے، 2030 تک 30فیصدگاڑیوں کوبجلی پرمنتقل کرنےکابھی ہدف ہے۔