مقبوضہ کشمیرمیں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پھر نظر بند

288

سری نگر(آن لائن ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں ایک مرتبہا پھر گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ 25 نومبر کو انہیں انتظامیہ نے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ 2 دن سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔