سیاست بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہییے ، جام کمال

162

 

 

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں‘ اگر رونے دھونے سے بلوچستان اور پاکستان ترقی کرسکتا ہے توآئیں سب مل کر روتے ہیں‘ بہتر پلاننگ، چیزوں کی مانیٹرنگ اور وسائل پیدا کرنے سے ہی مسائل حل اور صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا‘ لوگ سیاست ضرور کریں‘ سیاست ایسی ہو کہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے‘ بلوچستان کے نوجوانوں کو سہولیات میسر ہوں تو دنیا بھر میں ملک کانام روشن کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی
کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے پاکستان کا امیج بہتر ہواہے‘سرکاری اراضیات جس پر لینڈ مافیا نے قبضہ کیا تھا ہم نے واگزار کرایا اور اس پر کھیل کی سہولت فراہم کی ‘بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے لیے سب سے زیادہ کارنامے سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتاہیں۔