پی ڈی ایم کورونا پھیلا رہی ہے ، یہ 13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے ، عثمان بزدار

399

 

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے پھیلارہی ہے‘یہ13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گیکہ پی ڈی ایم کورونا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈارسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کو کہتے ہیںناکہ انتشاراورافراتفری پھیلانے کو،عوام کے مسترد شدہ عناصر ترقی کا سفرروکنا چاہتے ہیں اوریہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن
بچانے کے لیے اکٹھا ہے،عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کا کوئی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کوروناسے بچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ، بدقسمتی سے پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہی ہے،ان عناصرکی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اوریہ لوگ 13دسمبر کے بعد بھی روتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں،مدت پوری کریں گے،ٹائیگرز فورس کے نوجوان عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں دیں گے۔