زہریلا سانپ چھوٹے بچے کے بیڈروم میں گُھس گیا

497

رینگنے والے جانوروں کے ماہرین نے ایمرجنسی کال پر آسٹریلیا کے ایک گھر سے مہلک سانپ کو پکڑ لیا جو ایک چھوٹے بچے کے بیڈروم میں موجود تھا۔

کیچز ایپس وچ اور لوگان نے فیس بک پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں سانپ کو دکھایا گیا جو کوئینز لینڈ کے فلائنڈرز ویو میں ایک چھوٹے بچے کے بیڈروم میں گھس گیا تھا۔

سانپ پکڑنے والوں نے اس سانپ کی شناخت مشرقی بھوری سانپ کے طور پر کی جو دنیا کی سب سے زہریلی اقسام میں سے ایک ہے۔

سانپ کو پکڑنے والوں نے  بتایا کہ سانپ اکثر کھلے دروازوں اور کھڑکیوں سے گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور بعض اوقات گیراج کے دروازوں میں خالی جگہوں سے بھی داخل ہوجاتے ہیں یا پالتو جانوروں کے ذریعہ اندر آجاتے ہیں۔