روس اور چین کی بڑھتی ہوئی طاقت پر نیٹو کو تشویش

876

نیٹو کے وزرائے خارجہ نے 2 روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں روس اور چین کو 2 بڑے خطروں کے طور دیکھا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس میں نیٹو کے وزرائے خارجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں روس اور چین کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ نیٹو اتحاد کو “روس” اور “چین سمیت نئے خطرات کا کیسے سامنا کرنا چاہئے۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں جب نیٹو کے وزرائے دفاع کی میٹنگ ہوگی تو اس حوالے سے کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

ماہرین کے ایک گروپ نے 67 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی جس میں نیوٹو اتحاد کو دوبارہ شروع کرنے کے طریقوں کے بارے میں تجاویز کا خاکہ پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نیوٹو کو سرد جنگ کے بعد اب دو خطروں کا سامنا ہے، ایک روس اور دوسرا چین۔