مساجد کیلئے کورونا ایس او پیز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

725

حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے پر مساجد کے لیے ایس او پیز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت نے اس حوالے سے چاروں گورنر اور علما کی ویڈیو کانفرنس آج بلالی ہے۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور بھی شریک ہوں گے۔

جب کہ آزاد کشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

کانفرنس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ علما سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو طے کرے گی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت علما کو ساتھ لے کر چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائیں۔