چوہے کی وہ نسل جو دوسرے چوہوں کو اپنا غلام بناتی ہے

622

نیکڈ مول چوہے (Naked mole rats) کچھ ایسی غیر معمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں جو کسی بھی دودھ پلانے جانوروں (mammal) میں نہیں پائی جاتیں اور یہ خصوصیات انہیں ‘سُپر ہیرو’ بنادیتی ہیں۔

ان خصوصیات میں کینسروں کے خلاف مزاحمت ، بڑھتی عمر میں تغیر لانا ، آکسیجن کے بغیر 20 منٹ تک زندہ رہنا ، اور حیرت انگیز طور پر شدید درد یا تکلیف کو برداشت کرنا شامل ہے۔

لیکن ان چوہوں کی فطرت سے متعلق ایک ایسا گندا راز ہے جو انہیں سپر ہیرو سے زیادہ کھلنایک بنا دیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ چوہے ایک دوسرے کے بچوں کو اغوا کرتے ہیں اور انہیں اپنا غلام بنالیتے ہیں۔

اگرچہ چوہوں کی یہ نسل چھوٹی ہوتی ہے ، جس کی لمبائی 10 سینٹی میٹر (4 انچ) ہے لیکن باہمی تعلقات کی مضبوط استواری کی بنا پر ان کی بڑی کالونیاں ہوتی ہیں جس میں 300 چوہے صرف مزدور کی حیثیت سے کام کررہے ہوتے ہیں۔ بالکل چیونٹیوں اور شہد کی مکھیوں کی طرح۔