امریکا میں کورونا کے یومیہ 2لاکھ کیسز،3ہزار اموات

354

امریکا میں کورونا صورتحال سنگین ہوگئی، ایک دن میں 2 لاکھ نئے کیسز اور قریباً 3 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

امریکا میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچادی، یومیہ کیسز اور اموات  ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔گزشتہ روز2لاکھ سےزیادہ نئےکورونا کیسز اور  2 ہزار821  اموات  رپورٹ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں اسپتال میں داخل ہونیوالے کورونامریضوں کی یومیہ تعداد 1لاکھ سے بڑھ گئی اور امریکی ماہرین نےکوروناسےیومیہ اموات 3سے4 ہزار تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر سےفروری کےدرمیان امریکا میں کورونا سے ڈیڑھ سے دو لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔

دنیابھرمیں کورونامریضوں کی تعداد6کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جب کہ اموات 15 لاکھ  تک پہنچ گئیں،دنیا بھر میں کوروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 4 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ  ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810، 8,205 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار654 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 77  ہزار 625، پنجاب میں 121,083 ،بلوچستان میں 17,268، خیبرپختونخواہ 47,919، گلگت بلتستان میں 4,683، اسلام آباد میں 31,165 اور آزاد کشمیر میں 7,067 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔