فرانسیسی عوام کی اکثریت کورونا ویکسین پر تحفظات کا شکار

304

روان ہفتے لی جرنل ڈو ڈیمانچے اخبار میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق صرف 41 فیصد فرانسیسیوں نے ٹیکہ لگوانے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ59 فیصد فرانسیسی کورونا ویکسین لگوانا تو دور کی بات کوروناویکسین کو سرے سے کوئی خطرناک بیماری مانتے ہیں نہیں ہیں۔

ہر 3 میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ نہیں ہے۔ 44 ممالک کے 140،000 افراد کا ایک گیلپ سروے ہوا جس کے مطابق فرانسسیسی عوام نے دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ماہر ماحولیات یورپین پارلیمنٹ یانک جڈوت کی عوام کو جلد از جلد کورونا ویکسین دینے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کا اعتماد اور شفافیت کے ساتھ کورونا ویکسین دیں گے۔

پیرس میں مقیم 65 سالہ رچرڈ لامیٹے نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ابھی بھی کورونا ویکسین کی افادیت کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اُس وقت تک کوروناویکسین نہیں لگوائیں گے جب تک کہ اس پر اچھی طرح سے تحقیق نہ کی جائے۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے متعدد ساتھیوں کو وائرس کا مرض لاحق ہوا تھا لیکن وہ 10 دن کے اندر اندر صحتیاب ہوگئے۔