کورونا کی دوسری لہر: مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

366

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810، 8,205 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار654 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 77  ہزار 625، پنجاب میں 121,083 ،بلوچستان میں 17,268، خیبرپختونخواہ 47,919، گلگت بلتستان میں 4,683، اسلام آباد میں 31,165 اور آزاد کشمیر میں 7,067 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 56 لاکھ 27  ہزار 539 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 904  ٹیسٹ کے دوران 3,499 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 39 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,968، پنجاب 3,091، خیبرپختونخوا 1,378، اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اورآزاد کشمیر میں 173 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 46 ہزار 951 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 48 لاکھ 44  ہزار 711 افراد متاثر، 14 لاکھ 99 ہزار 346 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 49 لاکھ 41  ہزار 481 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔