ٹرمپ کو اپنی اولاد اور وکیل کی فکر لاحق‘ قبل از وقت معافی پر مشاورت

238

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث اہل خانہ اور ساتھیوں کی فکر نے گھیر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بچوں اور اپنے سیاہ کرتوتوں میں شریک قریبی ساتھیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے قبل از وقت معافی پر مشاورت شروع کر دی۔ ٹرمپ اپنے بیٹوں، بیٹی، داماد اور ذاتی وکیل کو پیشگی معافی دلانے کے لیے سرگرم ہیں۔