بھرتی میں مسلک کا خانہ شامل کرنے کیخلاف سیکرٹری دفاع سے جواب طلب

210

لاہور(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت دفاع میں بھرتیوں میں مسلک کا خانہ شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری دفاع سے 3 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار وکیل کے مطابق سرکاری نوکریوں کے لیے مسلک ظاہر کرنے کی پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے۔