پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ اے ٹیم کا اعلان

233

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاہینوں کے خلاف نیوزی لینڈ’ اے ‘کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس بھی مکمل ہو گئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو آج سے گرائونڈ میں ٹریننگ کرنے کی اجازت کی امید ہے۔ نیوزی لینڈ ‘اے’ کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا، 13رکنی اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے گلین فلپس، ڈیون کونوئے، ٹم سیفرڈ، جمی نیشم، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی شامل ہیں۔پاکستانی شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔دوسری طرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس مکمل ہو گئے، 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی، طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشس قرار دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گرائونڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے، پی سی بی پر امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹس کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گرائونڈ میں ٹریننگ کی اجازت بھی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ پہلے لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹوںمیں 6ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے ان 6 میں سے 2 اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا۔