شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں کی سید کامل کاظمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

178

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں کی سید کامل کاظمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت۔ شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر محمد اسماعیل خلجی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک مشتاق احمد، ایڈووکیٹ ہیرا لال، عبدالوحید عباسی، حاجی خلیل احمد، ایم آئی بلوچ، حکیم عبدالرزاق، عبدالجبار چوہان، ہیمن کمار، عباس آرائیں، امجد علی رستمانی، ارشد علی رستمانی اور دیگر نے میرپور خاص پریس کلب کے سینئر صحافی ایڈووکیٹ سید کامل کاظمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔