جو بائیڈن مشرقی وسطیٰ میں ‘چھیڑ چھاڑ’ سے باز رہیں، روس کی وارننگ

511

روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے بائیڈن اور اُن کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے عراقی ہم منصب فواد محمد حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے مشرقی وسطیٰ میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی۔

عراقی عہدیدار کے ساتھ ماسکو میں اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے لاوروف نے کہا کہ ہم نے عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے حوالے بات کی۔ ہم جوبائیڈن اور اُن کی انتظامیہ کو اس بات پر خبردار کرتے ہیں کہ مشرقی وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں۔