ڈبلیو ایچ او: کورونا ویکسین میں پاکستان کی بھرپور معاونت کرینگے 

394

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے احتیاط سےنمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے جبکہ کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی  بھی کروائی ہے۔

نین الاقوامی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہےجس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کےاقدامات کو سرہا گیا ہے اور کہا گیا کہ پاکستان سے کورونا کے خلاف بھرپور تعاون جاری رہے گا اور موثر و محفوظ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ اوکے مراسلے میں کہا  گیا ہےکہ 2021 کے آغاز پر بعض کورونا ویکسین محدود پیمانے پر دستیاب ہوجائے گی  اور آغاز میں عالمی سطح پر ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اہم ہے اور آغاز میں کورونا ویکسین کے درست اہداف کی بروقت نشاندہی بھی ضروری ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے اور کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی بھرپور معاونت کریں گے جبکہ  ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو ویکسینیشن کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں  پیشگی موثر پلاننگ کرے اور ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے جبکہ  پاکستان کورونا ویکسینیشن کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے اور ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضح کرے اور  کورونا ویکسین سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے۔

ڈبلیو ایچ اوکے مطابق کمیٹی کورونا ویکسین کی پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی اورکورونا ویکسین کی ترسیل کیلئے لاجسٹک، کولڈ اسٹوریج سسٹم قائم کرے گی جبکہ ویکسین کی محفوظ ترسیل کیلئے سروس ڈیلیوری نظام تشکیل دیا جائے گا اور  ویکسینیشن مہم کیلئے سرویلنس، مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دے اور ویکسینیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے گا۔

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنائے اور کورونا ویکسینیشن کیلئے تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دے اور  ویکسین کی ڈیمانڈ جنریشن،کمیونیکشن پلان تیار کرے جبکہ پاکستان متوقع کورونا ویکسینیشن سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پیشگی بھرپور مہم چلائے۔