جلسوں کی اجازت نہ دیناقابل مذمت ہے، نفیسہ شاہ

339

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملتان اور لاہور کے جلسوں کی اجازت نہ دیے جانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیشن رہنمائوں کومسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔ پشاور کے کامیاب جلسے پر پشاور کے عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا۔ جلسوں کے لیے کھٹ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب اجازت چاہیے، پی ڈی ایم کی تحریک کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خود حکومتی وزرا اب بھی کارنر میٹنگ کرتے پھر رہے ہیں جو فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وہ بھی سب کے سامنے ہے۔