پنجاب حکومت نے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کے احکامات جاری کردیے

702

لاہور:حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصدکرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کیا ہے، حکومے نے سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔ اسی اثناء میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلائیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50 فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، یاد رکھیے احتیاط نا کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔