برازیل میں تشدد سے سیاہ فام کی ہلاکت پرہنگامے

250
برازیل: مظاہرین سپر مارکیٹ کے شیشے توڑ رہے ہیں‘ مشتعل افراد نے عمارت کے اندر موجود سامان نذرآتش کردیا ہے‘ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے‘ پولیس اہل کار شیلنگ کرکے شہریوں کو منتشر کررہے ہیں

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں ایک خریداری مرکز پر 2 سفید فام محافظوں کے شدید تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں تشدد کے موقع پر ایک راہ گیر نے وڈیو ریکارڈ کی تھی، جس کے وائرل ہوتے ہی دارالحکومت سمیت ساؤ پالو اور ریوڈی جنیرو میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔