روپے کی بے قدری ،ڈالر160.90روپے کی سطح پر پہنچ گیا

302

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈالر 160.90روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزبھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میںمزیدایک روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 159.70 روپے سے بڑھ کر 160.70روپے اور قیمت فروخت 159.90 روپے سے بڑھ کر 160.90 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں بھی70پیسے کا اضافہ ہوا۔