وزیراعظم سے متعلق اپیل پر اعتراضات، سماعت 17دسمبر کو ہوگی

308

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار دفتر کے عاید کردہ اعتراضات پر سماعت 17 دسمبر کو مقرر کر دی، جسٹس عمر عطا بندیال اعتراضات کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔درخواست گزار کاشف سلیمانی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔قبل ازیں درخواست گزار کاشف سلیمانی کی طرف سے وزیراعظم کی اہلیت کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں،وزیراعظم نیب کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اب ان اعتراضات پر سماعت 17 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔