گھر کی چھت پر شہابِ ثاقب گرنے سے غریب کی قسمت بدل گئی

876

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے گھر کی چھت پر ایک شہابِ ثاقب کے ٹکڑے کو پایا۔ جسے اُس نے 10 لاکھ ڈالرز کے عوض بیچ دیا۔

33 سالہ جوسیا ہوتاگلنگ ایک پسماندہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جوسیا اپنے گھر کے باہر کسی کام میں مصروف تھے جب اُن کی چھت پر ایک شہابِ ثاقب ایک ایک چھوٹا سا ٹکڑا ٹکرایا اور نیچے گر گیا۔

جوسیا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پتھر کو ہاتھ میں لیا تو وہ ابھی بھی گرم تھا۔

ماہرین کے مطابق شہابِ ثاقب کی یہ قسم نایاب ہے جس کی اصل قیمت 18 لاکھ 58 ہزار 556 ڈالرز ہے۔