صدرFPCCI کاالیکشن کمیشن کے فیصلے کو ماننے سے انکار

305

کراچی(اسٹا ف رپورٹر )وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے صدر انجم نثار فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں اپنے گروپ بزنس مین پینل کی یقینی شکست پر ہسٹریائی کیفیت کا شکار ہوگئے اور انہوں نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ایک بار پھر بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر ایف پی سی سی آئی کے منتخب سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر اورسابق نائب صدر گلزارفیروزکے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرڈالا۔واضح رہے کہ سینئرنائب صدر حنیف گوہر گلزارفیروز کے ہمراہ گزشتہ روزجب فیڈریشن پہنچے تو ان کا سینئرنائب صدر کا کمرہ بندتھا ، حنیف گوہر اور گلزار فیروز صدارتی چیمبر میں انجم نثار کے پاس گئے تو انجم نثار نے کہا کہ وہ ان کے کمرے میں کیوں آئے ہیں ،فوری باہر چلے جائیںجس پرحنیف گوہر نے اصرارکیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانتے ہوئے سینئرنائب صدر کا کمرہ کھولا جائے تو میں صدرکے کمرے سے چلا جائوں گا لیکن انجم نثار نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا اورانہوں نے فیڈریشن میں تعینات ایک پولیس افسر کو بلایا اور کہا کہ دونوں افراد کو باہر نکال دیں جس پر گلزارفیروز نے کہا کہ اگر انہیں ہاتھ بھی لگایا توکسی کے حق میں بھی بہتر نہ ہوگا،جس کے بعدانجم نثار نے سابق نائب صدر گلزارفیروز کو اپنے کمرے سے جانے کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے ۔