پاکستان اسٹاک :انڈیکس 40514.67پوائنٹس پر بند

372

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس 138 پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 26 ارب 7کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 40344پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں 40400اور40500 کی نفسیاتی حدیںبحال ہو گئیں لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے 40514.67 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 57.79پوائنٹس کی کمی سے17056.49پوائنٹس اور99.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28390.57پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔