غیر قانونی حکومت کو قانونی طور پر کیسے بھیجا جاسکتاہے، طلال چودھری

72

فیصل آباد (صباح نیوز) سابق وزیر مملکت اور ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو قانونی طور پرگھرکیسے بھیجا جا سکتا ہے وہ غیر قانونی ہے اور ووٹ سے بنی ہی نہیں، اُس کا سہارا ختم ہوجائے تو خودبخود ختم ہوجائے گی۔ ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ 2018ء سے جاری سیاسی کورونا بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کورونا کے پیچھے چھپناچاہتے ہیں مگرہم اُنہیں چھپنے نہیں دیں گے، پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے صاف اور شفاف الیکشن ہوں جس میں ووٹ کوعزت ملے۔ راناثنااللہ خاں اورخواجہ آصف سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے خلاف نئی تحقیقات پر اُنہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے لیے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے حکمرانوں کواس کاحساب دینا پڑے گا۔