دنیا کی سب سے بڑی بھول بھلیاں بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

249

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کاغذ پر دنیا کی سب سے بڑی بھول بھلیاں بنا کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ اس کی کُل لمبائی 1 ہزار 120 اسکوائر فٹ سے بھی زیادہ ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ہاتھ سے تیار کردہ بھول بلییاں بنانے میں اسے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا جس کی پیمائش 1،120 مربع فٹ سے بھی زیادہ ہے۔

خاتون ایک مقامی اسکول میں ٹیچر ہیں جہاں وہ بچوں کو آرٹس پڑھاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ ریکارڈ سے اُن کا مقصد بچوں کی آرٹس کلاس کو مزید شہولت بخش اور بہتر کرنے کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔