آئی جی بدسلوکی:نواز شریف نے فوج کی رپورٹ مسترد کر دی

312

لندن: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نےآئی جی سے بدسلوکی پر فوج کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ  بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کی مبینہ بے حرمتی اور آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کے معاملے پر پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ حقائق کو چھپاناہے، جس کا مقصد جونیئرز کو قربانی کا بکرا بنانا اور اصل مجرموں کو بچانا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزار قائد کے احاطے میں سیاسی نعرے بازی کی تھی ، قانون کے مطابق قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے بازی کرناقانون کی شق 6 کے تحت جرم ہے۔