اوپن مارکیٹ میں ڈالر159.30روپے کا ہو گیا

325

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت جمعہ کو ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا اور انٹر بینک میںجمعہ کوامریکی ڈالر مزید35پیسے کی کمی سے 159.15روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں40پیسے کی کمی سے 159.30روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.40روپے سے گھٹ کر159.05 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے سے گھٹ کر159.15روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.40 روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.30 روپے ہوگئی، دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت 188.30 روپے سے بڑھ کر189 روپے ہوگئی۔