بزنس مین پینل کے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل کے الیکشن آفس کا افتتاح ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کردیا۔ سندھ سمیت ملک بھر کے بزنس مین پینل کے رہنمائوں اور امیدواروں نے شرکت کی۔ زکریا عثمان ‘ غنی عثمان اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ مخالفین ہماری جیت کو پیشگی دیکھ لیں ، ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا کہ اب ہماری کامیابی یقینی ہے،ملک بھر کی تاجر برادری کا اجلاس ایف پی سی سی آئی الیکشن میں ریفرنڈم ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انتخابات سال 2020.21 ء کے حوالے سے گزشتہ روز برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل کی جانب سے پشاور میں اپنے پہلے الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جسے بی ایم پی کے چیئرمین میاں انجم نثار نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر غلام علی ، قیصر خان ،سندھ سے بزنس مین پینل کے صد ر زکریا عثمان ،ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی کے صدارتی امیدوار ناصر حیات منگوں ، غنی عثمان ، خرم طارق سعید ، سلطان رحمن نے شرکت کی ۔اس موقع پر پنجاب کی نشست کے امیدوار شہازیب اکرم ، محمد اسلم ،لاہور چیمبر کے صدر عرفان شیخ ، میاں محمد علی، عامر انوا ر ، خیبر پختونخوا کے لیے بی ایم پی امیدوار زاہدخان، گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر قربان خان نے شرکت کی۔