اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،انڈیکس کی41ہزارکی حد گرگئی

131

کرا چی ( اسٹاف رپو رٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41 ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس 339.69 پوائنٹس کی کمی سے40731.61 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص فروخت کے دبائوکے باعث 60.76 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 47 ارب 75کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت62لاکھ 16ہزار شیئرز کم رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی امریکی انتخابات میں بے یقینی کی کی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 339.69 پوائنٹس کی کمی سے40731.61پوائنٹس پر بند ہوا۔